15 جولائی، 2016، 8:34 PM

کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

کشمیر میں  کرفیو کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ہندوستانی فورسز کی تازہ ترین فائرنگ میں مزيد 9 کشمیری زخمی ہوگئے ہیں کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی ، اخبـارات اور انٹر نیٹ سروس بھی بند ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ہندوستانی فورسز کی تازہ ترین فائرنگ میں مزيد 9 کشمیری زخمی ہوگئے ہیں کشمیر میں  کرفیو کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی ، اخبـارات اور انٹر نیٹ سروس بھی بند ہیں۔ وادی بھر میں کشمیریو ں کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔مظاہروں کے خدشہ کے پیش نظر لوگوں کو جمعہ نماز کیلئے بھی نہیں جانے دیا گیا اور کشمیر کے تمام اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔بی بی سی کے مطابق نمازجمعہ کے بعد کشمیر میں سرینگر سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وادی کے دس اضلاع میں مکمل کرفیو جاری ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے کشمیریوں پر ہونے والےمظالم کو دنیا تک پہنچنے اور کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے وادی بھر میں اخبارات کی فروخت ، انٹر نیٹ سروس اورمیڈیا پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

News ID 1865518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha